Home sticky post 3 طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر

طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیر اعظم پاکستان نے اسلامی اور خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ حافظمحمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہو گی۔ وطن عزیز پاکستان بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری میں بھی حافظمحمد طاہر محمود اشرفی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور اسلامی تنظیموں کے ممبر ہیں اور اہم اسلامی اور عرب شخصیات سے ذاتی اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...