Home Uncategorized طاہر شاہ کا ہالی وڈ ڈیبیو فلم سے قبل نیا گانا ریلیز کرنے اعلان

طاہر شاہ کا ہالی وڈ ڈیبیو فلم سے قبل نیا گانا ریلیز کرنے اعلان

Share
Share

لاہور: سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہالی وڈ ڈیبیو فلم سے قبل ایک میوزک ویڈیو ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

گلوکار کی ٹیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا گیا ہے کہ طاہر شاہ مداحوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے جلد نیا گانا ریلیز کریں گے۔

اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیا گانا گلوکار کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم سے قبل آرہا ہے اور اسے طاہر شاہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا جائے گا۔

طاہر شاہ کے نئے گانے کی تفصیل اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے پوسٹ میں کوئی بات نہیں بتائی گئی اور یہ خبر دی گئی کہ تاریخ کا اعلان بھی جلد ہوگا۔

خیال رہے کہ پچھلے برس جون میں گلوکار نے اپنی ہالی وڈ ڈیبیو فلم کا اعلان کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...