Home Uncategorized تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی،اداکارہ ریشم

تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی،اداکارہ ریشم

Share
Share

لاہور: اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے تہجد کی نماز نے میری زندگی بدل دی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ ریشم نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی ہے زندگی میں جو تبدیلی محسوس ہوئی وہ بیان سے باہرہے۔

ریشم کا مزید کہنا تھا کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی۔ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی۔ میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔ کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں بہت سی تکلیفوں اور دکھوں کا سامنا کیا ہے۔ میری پیدائش سے پہلے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور جب میں 7 سال کی تھی تو والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ رشتے داروں کے برے سلوک اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب میں اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہوں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...