Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی،سری لنکن کپتان مستعفی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی،سری لنکن کپتان مستعفی

Share
Share

کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس پر سری لنکا کے کپتان نے استعفیٰ دے دیا۔

اسپنر وینندو ہاسارنگا کو گزشتہ سال ہی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے 10 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم صرف ایک میچ میں کامیاب ہوسکی تھی اور گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی 20 کپتان وینندو ہاسارنگا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انکا کپتانی سے دستبردار ہونا ٹیم کے بہترین مفاد میں ہے جس سے انہیں بطور کھلاڑی اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کا موقع ملے گا۔ سری لنکن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وینندو ہاسارنگا بطور کھلاڑی ٹیم کا اہم حصہ رہیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم جولائی اور اگست میں بھارت کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے یکم اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 7 اگست کو شیڈول ہے۔ تینوں ٹی 20 میچز پالی کیلے اسٹیڈیم جبکہ تینوں ون ڈے میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...