Home sticky post 5 تحریک انصاف سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم،اسپیکر کو خطوط ارسال

تحریک انصاف سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم،اسپیکر کو خطوط ارسال

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔
اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی۔
شبلی فراز نے کہا کہ آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
بعدازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چیف الیکشن کمشنر تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔خط میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکند سلطان راجہ 26جنوری کو سبکدوش ہورہے ہیں، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد میں مزیدوسعت،صدر،وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے...

چیمپئنز ٹرافی، بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بنگلا دیش کرکٹ...

صدرٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو عہدے سے فارغ کر دیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع پر کلہاڑی چلادی،...