Home sticky post 5 تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بنچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کئے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کر دی تھیں۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے تھے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تھا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی ختم ہوگئی، کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشنز کا تحفظ ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تھا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری نے آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

Share
Related Articles

سکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان میں کارروائی ، سرغنہ سمیت 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی...

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں...

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...