Home سیاست تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں مرکزی ترجمان رؤف حسن، بریگیڈیئر (ر) مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔

اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ انہیں پہلے ہی سیاسی اور کور کمیٹی سے ہٹادیا گیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے بیانات دیے جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ پارٹی قائدین اُن کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں کرواتے تاہم عمران خان سے جب صحافی نے اس بابت سوال کیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Share
Related Articles

شیر افضل مروت اچھے آدمی، لیکن ایک اَن گائیڈڈ میزائل ہیں، لطیف کھوسہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سینئر وکیل سردار...

تحریک کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب

اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے...

کے پی میں نگران دور میں بھرتی 16 ہزارسے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت نے نگراں دور میں مختلف سرکاری محکموں...

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا,بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26...