Home کھیل ٹینس اسٹار زینب علی کراچی میں سپرد خاک

ٹینس اسٹار زینب علی کراچی میں سپرد خاک

Share
Share

کراچی: نوجوان ٹینس اسٹار 17 سالہ زینب علی نقوی کو کراچی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شریک زینب علی نقوی گزشتہ روز میچ کے بعد ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

نو سال کی عمر سے ہی ٹینس کھیلنے والی زینب علی پاکستان کی ٹاپ 8 جونیئر ویمن کھلاڑیوں میں شامل تھیں جبکہ سندھ میں وہ دوسری پوزیشن پر براجمان تھیں۔
زینب نے 2014 میں کراچی اے ٹی ایف 14 اور انڈر سپر ٹینس سیریز چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے سنگلز ڈویژن میں اپنی پہلی چیمپئن شپ جیتی تھی۔

متعدد ٹورنامنٹس کی فاتح زینب علی نقوی کی امام بارگاہ محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جنازہ کے بعد وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے پر تدفین ہوئی۔

دوسری جانب سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر گلزار فیروز اور محمد خالد رحمانی و دیگر نے زینب علی نقوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...