Home sticky post 5 ضلع کرم میں کشیدگی، پشاور آمد و رفت کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

ضلع کرم میں کشیدگی، پشاور آمد و رفت کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

Share
Share

پشاور:ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے باعث آمد ورفت میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پشاور آمد و رفت کے لیے صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی۔

پریس سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے باعث آمد ورفت میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔

بیان میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لیے دو پروازیں کیں، ان پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا، ان افراد میں 14 مریض بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار منتقل کیاگیا، آج دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل منتقل کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تیسری پرواز کے ذریعے ٹل میں پھنسے افراد کو پاراچنار منتقل کیا جائے گا، آج مجموعی طور پر پانج پروازیں ہونگی جن کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ادویات کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے، کل پشاور سے 1850 کلوگرام ادویات پاراچنار پہنچائی گئیں، ان ادویات کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی کی ہدایات کرم میں ادویات کی فراہمی کے لئے ہیلی کاپٹر کی کل سات پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 6 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ادویات کرم پہنچائی گئیں ہیں۔

بیان میں علی امین گنڈاپور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے، صوبائی حکومت کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں پائیدار امن اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے مستقل حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...

چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت ہائی والٹیج ٹاکرا آج ،میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا

دبئی:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان...

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...