اے بی سی اردو ویب سروس کو استعمال کرنے والے قارئین پرکچھ شرائط و ضوابط لاگوہوں گی ان کا اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ آپ کی طر ف سے بھیجاگیامواد کامقصد کسی دوسرے شخص کو دھمکانا، اسے ذہنی دباوٴ کا شکار کرنا نہیں ہوگااورنہ ہی آپ کسی بھی قسم کاغیراخلاقی مواد ہمیں بھیجیں گے ۔
علاوہ ازیں آپ اے بی سی اردو ویب سروس پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس تک اس کی رسائی یقینی بنائیں گے۔
اے بی سی اردو ویب پر آپ جب بھی اپنی کوئی تحریر،تصاویر، ، وڈیو اور آڈیو شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے متفق ہوں گے کہ ہم آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں ۔آپ اپناموادہم تک پہنچاتے ہوئے اس امرکی توثیق کررہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق اورسوچ کی عکاسی ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی اورنہ ہی کسی قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔
ہم آپ کی تحریروں اورتخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم بسااوقات کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔اس ضمن میں آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں کوئی بھی تحریریاموادارسال کرنے کے دوران کسی بھی قسم کاکوئی خطرہ اپنے سرمت لیں ۔خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت یہ بات اپنے پیش نظر رکھیں یہ کسی کی تضحیک کاموجب نہ بنے ۔
اے بی سی اردو سروس سے وابستہ تمام اراکین خبروں سے متعلق ضابطہ اخلاق کے پابند ہیں ،اس ضمن میں صحافت سے وابستہ افراد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلند ترین پیشہ ورانہ معیارات برقرار رکھیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ اپنے قارئین تک بروقت اور درست خبروں کی فراہمی ازحد اہم ہے اس کے لئے ہم اچھے انتخاب کرنے اورذمہ داری لینے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہمارے قارئین تک بروقت اوردرست خبر پہنچ سکے جس کاہمارے قارئین پر ایک مثبت تاثر اجاگر ہو۔