Home نیوز پاکستان پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام،3دہشتگردہلاک

پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام،3دہشتگردہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔تین دہشتگرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چار نومبر کی صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا۔جسے الحمدللہ، سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت، ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حملے کے دوران غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کی وجہ سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں تاہم، حملے کے دوران، پہلے سے گراوٴنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باوٴزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...