Home نیوز پاکستان ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،10جوان شہید

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ،10جوان شہید

Share
Share

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ، سپاہی حضرت اللہ شامل ہیں، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکارنائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج معالجہ کے لیے سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے...

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...