Home Uncategorized ٹیسلا نے پہلا سائبر ٹرک بنا لیا،ایلون مسک کی جانب سے کمپنی سٹاف کو مبارکباد

ٹیسلا نے پہلا سائبر ٹرک بنا لیا،ایلون مسک کی جانب سے کمپنی سٹاف کو مبارکباد

Share
Share

نیویارک :امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی تاخیر کے بعد اپنا پہلا سائبر ٹرک بنا لیا۔

کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ٹیکساس میں قائم الیکٹرک وہیکل مارکر پلانٹ میں دو سال کی تاخیر کے بعد پہلا سائبر ٹرک تیار کر لیا گیا ہے۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی جانب سے سائبر ٹرک کی تیاری پر کمپنی کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ مبارک ہو ٹیسلا ٹیم ‘۔

کمپنی نے رواں سال اپریل میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سال کے اختتام سے پہلے پہلے سائبر ٹرک متعارف کرائے گی جبکہ مئی میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ کمپنی کو امید ہے کہ وہ ایک سال میں 250,000 ٹرک بنائے گی۔

ٹیسلا سائبر ٹرک کے تین ماڈل بنائے گی، بنیادی ماڈل کی قیمت $39,900 ہوگی جبکہ ٹاپ لائن ٹرک $69,900 میں فروخت ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...