Home Uncategorized خلا سے زمین کے نظارہ کے لئے اسپیس کیپسول کی آزمائشی پرواز

خلا سے زمین کے نظارہ کے لئے اسپیس کیپسول کی آزمائشی پرواز

Share
Share

فلوریڈا: خلائی سیاحتی کمپنی اسپیس پرسپیکٹِیو نے اپنے اسپیس شپ نیپچون کی بغیر عملے کی دوسری آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی۔

آزمائش میں ایک غبارے کی مدد سے کیپسول نے چھ گھنٹے تک اسٹریٹو اسفیئر میں پرواز کی جو کیپسول کے سمندر میں گرنے کے بعد مکمل ہوئی۔

اسپیس شپ نیپچون کو زمین سے تقریبا 20 میل اوپر پرواز کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے اس کیپسول میں سوار مسافروں کو ہمارے سیارے کے پینورامک نظارے حاصل ہوں گے۔

اس کے علاوہ مسافروں کے لیے دیگر سہولیات میں اسپیس شپ میں کاک ٹیل، میوزک پلے لسٹ اور آرام دہ سیٹیں شامل ہیں۔ اس کیپسول میں سفر کی قیمت فی سیٹ 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر تعین کی گئی ہے اور اس کے 1800 ٹکٹ پہلے ہی فروخت کیے جا چکے ہیں۔

لانچ کے دوران ایک بڑے سے خلائی غبارے کو ہائیڈروجن سے بھرا گیا جس نے نیپچون کیپسول کو تقریباً 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر فضاء میں اٹھایا۔ غبارے کے مکمل طور پر پھولنے کے بعد اس سائز قریب قریب ایفل ٹاور کے برابر ہوگیا اور اس میں ایک پورا فٹبال اسٹیڈیم سمایا جا سکتا تھا۔

کمپنی پُر امید ہے کہ انسانی عملے کے ساتھ پروازوں کا آغاز 2025 میں کر لیا جائے گا اور 2026 میں کمرشل آپریشنز شروع ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...