Home Uncategorized انسٹاگرام کے نئے اسٹیکر فیچر کی آزمائش ،صارف ریلز یا اسٹوریز میں لگا سکیں گے

انسٹاگرام کے نئے اسٹیکر فیچر کی آزمائش ،صارف ریلز یا اسٹوریز میں لگا سکیں گے

Share
Share

کیلیفورنیا: ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم اِنسٹاگرام ایک اسٹِیکر فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنی تصویر سے اسٹیکر بناتے ہوئے ریلز یا اسٹوریز میں لگا سکیں گے۔

سربراہ اِنسٹاگرام ایڈم موسیری نے اپنے براڈکاسٹ چینل پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں اس فیچر کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فون میں موجود تصاویر کے اسٹیکر بنانے کے ساتھ صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دیکھی جانے والی تصاویر کو بھی اسٹیکرز میں بدلا جا سکے گا۔

ایڈم موسیری نے فیچر کے متعلق دیگر تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ویڈیو سے معلوم ہوتا ہےکہ صارفین کے پاس تصاویر کو اسٹیکر بنانے کے آپشن کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے پلیٹ فارم گزشتہ ہفتے سے نئے پولنگ فیچر کی آزمائش بھی شروع کی ہے جو فیڈ پوسٹ کے نیچے موجود کمنٹس کے خانے میں ظاہر ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...