Home Uncategorized واٹس ایپ پیغامات ایڈٹ کرنے کی سہولت پرکام کا آغاز

واٹس ایپ پیغامات ایڈٹ کرنے کی سہولت پرکام کا آغاز

Share
Share

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے 15 منٹ کے اندر اندر بھیجے جانے والےپیغام کو ایڈٹ کرنے کی سہولت پرکام شروع کردیاہے۔

یوں تو اب بھی ٹیلی گرام اپنے بہترین فیچرز کی بدولت واٹس ایپ سے آگے ہیں، اب اسی نقشِ قدم پر چلتے ہوئے واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ کرنے کی سہولت پر کام شروع کر دیا ہے۔

ادھر واٹس ایپ بہت تیزی سے اپنی ایپ کو بہتر بنارہا ہے اور اب الفاظ کی غلطیوں یا پیغام کو حذف کرنے والی سہولت پر کام کررہا ہے۔ اسے ایک طرح کے ایڈٹ بٹن کی بدولت ممکن بنایا جا سکے گا۔

انگریزی میں ٹائپ کرتے ہوئے ہم اکثر دفعہ غلط الفاظ یا اسپیلنگ کی غلطیاں کرجاتے ہیں۔ اب لگتا ہے کہ اس کا ازالہ ممکن ہے۔

واٹس ایپ کی خبر دینے والی ایپ، ڈبلیواے بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ نئے بی ٹا ورژن میں ایڈٹ کا آپشن شامل کیا جارہا ہے جو پیغامات میں غلطیاں درست کرنے اور ایڈٹنگ کی سہولیات فراہم کرے گا۔

پیغام کی ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو کچھ دیر تک پیغام پر انگلی رکھنا ہوگی اور سلیکٹ ہونے کے بعد اوپر کی جانب عمودی لائنوں کو ٹچ کرنے پر ایڈٹ بٹن نمودار ہوجائے گا۔

اسے منتخب کرکے آپ پیغام کو ٹھیک کرسکتےہیں اور ان کی غلطیوں کو دور کرسکتے ہیں۔ یہ کام میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر کرنا ہی ممکن ہوگا۔ تاہم اس کے بعد جو بھی پیغام ہوگا اس میں ایڈٹ شدہ کا اضافہ ہوگا۔

لیکن ایڈیٹنگ کی سہولت کے ساتھ آپ کئی مرتبہ پیغام میں ردوبدل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ فیچر واٹس ایپ بی ٹا کے v2.23.10.13 ورژن میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...