Home sticky post قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Share
Share

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا آج 148 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔
محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی، پھر لندن سے قانون کی ڈگری لی، قائداعظم نے سیاست کا آغاز انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا۔
1913ء میں محمد علی جناح نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، الگ مسلم ریاست کیلئے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔
یوم قائد کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات کا انعقاد کر کے بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد، دانشمندی اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا قیام عمل میں آیا۔
بابائے قوم کے یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیرسرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
اس حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران ایئرفورس کا دستہ گارڈز کی ذمہ داری سرانجام دے کر قائداعظم کے مزار سے رخصت ہوگیا جبکہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے مکمل طور پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چودھری (ہلال امتیار ملٹری) نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...