Home تازہ ترین سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

سوار محمد حسین شہید کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Share
Share

راولپنڈی: سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا 53 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
سوارمحمد حسین شہید پنجاب کے علاقے گوجر خان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں 18 جون 1949 کو پیدا ہوئے، 10دسمبر 1971ء کو جام شہادت نوش کیا، جس وقت سوار محمد حسین کی شہادت ہوئی ان کی عمر محض 22 سال اور 6 ماہ تھی۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سوار محمد حسین نے 1971ء کی جنگ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، سوار محمد حسین نے ظفروال شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ سوار محمد شہید نے بہادری کی لازوال مثال قائم کی، انہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا، دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی، سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے، پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...