Home sticky post 4 میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Share
Share

جہلم:میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا 54 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ضلع گجرات کے گاؤں ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے بیشتر افراد کا تعلق پاک فوج کے کسی نہ کسی شعبے سے تھا، جس سے آپ کو سپاہ گری اور دلیری وراثت میں ملی۔

میجر محمد اکرم نے 1961ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور آپ 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے۔ 1970 میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر محمد اکرم مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر ایک کمپنی کی قیادت کر رہے تھے۔ دشمن کی عددی برتری، توپ خانے، بکتر بند اور فضائیہ کے باوجود آپ کی کمپنی نے مسلسل پانچ دن اور پانچ راتوں تک دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنایا۔

5 دسمبر 1971 کو دشمن نے چاروں اطراف سے کمپنی کو گھیر لیا، تاہم میجر محمد اکرم نے اپنے ساتھیوں کو دستیاب گولہ بارود احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ہدایت دی اور اچانک بھرپور حملہ کیا، جس نے دشمن کو حیرت میں مبتلا کر دیا اور اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں ہندوستانی فوج مادرِ وطن کے ایک اِنچ پر بھی قبضہ کرنے میں ناکام رہی۔

زخموں سے بے نیاز میجر محمد اکرم دفاعِ وطن کے اس معرکے میں شہید ہو گئے۔ ان کی بے مثال جرات، دلیری اور بے باکی کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ ان کی بہادری کا اعتراف ہندوستانی کمانڈر انچیف نے بھی کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...