Home نیوز پاکستان اسلام آباد کے پارک میں بچی سے زیادتی کا ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد کے پارک میں بچی سے زیادتی کا ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Share
Share

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارک میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم ساجد حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر14 روز کے لیے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساجد حسن کو 3 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کے خلاف زیادتی کی دفعہ کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ملک بھر میں آج شب برأت،بابرکت محافل کا اہتمام

اسلام آباد:ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے...

مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا،آرمی چیف

اسلام آباد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے...

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں...

سفاک باپ نے چار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

صوابی: خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو...