Home Uncategorized غزہ میں ہلاکتوں کی درست تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک ہوسکتی ہے، رپورٹ

غزہ میں ہلاکتوں کی درست تعداد 1 لاکھ 86 ہزار تک ہوسکتی ہے، رپورٹ

Share
Share

لندن: طب کے شعبے کے عالمی شہرت یافتہ تحقیقی جریدے لینسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں میں تعداد 38 ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے تاہم درست تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

لینسٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مجموعی آبادی 23 لاکھ سے جس میں 8 فیصد آبادی جنگ کا ایندھن بن گئی جن میں بڑی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 200 سے زائد ہے تاہم خوراک کی تقسیم کے نیٹ ورکس اور دیگر اہم انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی کی وجہ سے اموات کی حقیقی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

لینسٹ کی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو بھی مالی امداد میں نمایاں کٹوتیوں کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث غزہ میں ہونے والی بالواسطہ اموات براہ راست اموات کی تعداد سے تین سے 15 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔

لینسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر براہ راست موت کے لیے چار بالواسطہ اموات کے قدامت پسندانہ تخمینے کا استعمال کرتے ہوئے یہ اندازہ لگانا ناممکن نہیں ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں اموات کی درست تعداد کے تعین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تاریخی احتساب کو یقینی بنانے اور جنگ کی مکمل قیمت کو تسلیم کرنے کے لیے حقائق کو درست رکھنا بہت ضروری ہے اور یہ ایک قانونی تقاضا بھی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے رواں برس فروری میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 ہزار لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جب کہ غزہ کی 35 فیصد عمارتیں تباہ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...