Home تازہ ترین حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا 2019ء کا معاہدہ سامنے آگیا

حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا 2019ء کا معاہدہ سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد:حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا 2019ء کا معاہدہ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 اگست 2019ء کا اتحاد تنظیمات مدارس اورحکومت کا معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔

اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

‎معاہدہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کیا تھا۔

معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا پابند کیا گیا تھا۔

معاہدے کے مطابق ‎وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، ‎رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا تھا، ‎قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

‎مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا اور ‎غیر ملکی طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

معاہدے میں ‎یکساں نصاب کے اہداف طے کیے گئے اور ‎معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لیے کیا گیا، ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...