Home sticky post 6 امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے شخص کو مجرم قرار دیدیا،کتنی سزا ہو گی؟

امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے شخص کو مجرم قرار دیدیا،کتنی سزا ہو گی؟

Share
Share

نیویارک:امریکا کی ایک عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے 27 سالہ ہادی مطر کو مجرم قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی عدالت نے لبنانی نژاد ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سزا 23 اپریل کو سنائی جائے گی۔

ہادی مطر نے عدالت میں سلمان رشدی کو جان سے مارنے کے ارادے سے حملہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُسے اس پر کوئی ندامت نہیں ہے۔

امریکی قوانین کے تحت ہادی مطر کو چاقو حملے پر ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

اس حملے سے ملعون سلمان رشدی کو شدید ضرب پہنچی تھی اور اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی اور ایک ہاتھ کام کے لائق نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ نوجوان نے 12 اگست 2022 کو سلمان رشدی پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا تھا جب ملعون ایک لیکچر دے رہا تھا۔

لبانی نژاد ہادی مطر کو موقع پر ہی پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...