Home Uncategorized امریکی سکول ٹیچر نے منفر د ریکارڈ بناڈالا

امریکی سکول ٹیچر نے منفر د ریکارڈ بناڈالا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کے ٹیچر نے 53 سال تک ایک ہی سکول میں پڑھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست اِلینوائے سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ پال ڈیوریٹز نے وْوڈ لینڈ مڈل سکول میں یکم ستمبر 1970 سے معاشرتی علوم پڑھانا شروع کی، جس کے بعد اب انہیں طویل عرصے تک معاشرتی علوم پڑھانے والے استاد کے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے پال ڈیوریٹز کا کہنا تھا کہ 1986 میں معاشرتی علوم کریکیولم کوآرڈینیٹر بننے کے بعد انہوں نے 20 سے زائد معاشرتی علوم اساتذہ کی رہنمائی کی۔

انہوں بتایا کہ وہ بطور کوآرڈینیٹر وسائل فراہم کرتے ہیں، کریکیولم کے حوالے رہنمائی کرتے ہیں اور انتظامیہ اور شعبے کے درمیان بطور تعلق کام کرتے ہیں، تاریخ میں ان کی دلچسپی ان کے والد کی وجہ سے پیدا ہوئی جنہوں دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دیں تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...