Home Uncategorized جاپانی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے اور الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

جاپانی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے اور الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

Share
Share

 

ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، سیاسی تنازعات اور عوام کے عدم اعتماد کے باعث اگلے ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے عوام کی خاطر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاسی اسلاحات کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رہے۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا نے یہ بھی باور کرایا کہ وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ انتخاببھی نہیں لڑیں گے۔

یاد رہے کہ 67 سالہ فومیو کشیدا اکتوبر 2021 سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں تاہم اب بڑھتی ہوئی مہنگائی قیمتوں اور دیگر اسکینڈلز کی وجہ سے ان کی اور ان کی پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں جاپانی وزیرعظم نے اپنی مقبولیت کے گراف کو برقرار رکھنے کے لیے 170 کھرب (اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ) مالیت کے ایک بڑے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم اس کا خاطر خواہ فائدہ نہ ہوسکا تھا۔

جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اب ان کی جماعت اگلے ماہ ستمبر میں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...