Home سیاست روسی صدرولادیمیر پوٹن کی پاکستانی عوام، صدر زرداری اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد

روسی صدرولادیمیر پوٹن کی پاکستانی عوام، صدر زرداری اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد

Share
Share

 

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو مبارک باد پیش کی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں اور امن و خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی سمیت افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

روسی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ اور اس کے عوام کے مفاد میں اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے پاک روس تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روسی صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...