Home Uncategorized عرب لیگ کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

عرب لیگ کا غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

Share
Share

قاہرہ :عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جارحیت بند کی جائے، غزہ پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جارحیت بند کی جائے، غزہ پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...