Home Uncategorized چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکا

چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے واضح کیاہے کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات میں مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں۔ چند اعلیٰ فوجی افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات کے حوالے سے غیر جانبداری کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کی اسٹریٹجک اور دیگر بہت سے امور میں مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ملکوں نے بین الاقوامی فورمز میں ساتھ کام کیا ہے۔

پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بیشتر معاملات میں مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے تیار بھی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی ڈپٹی پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ دونوں ملک کے تعلقات خوش گوار رہے ہیں اور اس وقت بیشتر بین الاقوامی معاملات میں فکر و نظر کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...