Home نیوز پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

Share
Share

 

اسلام آ باد:ایشیائی ترقیاتی بینک ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام کے لیے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

اےڈی بی کےصدر ماساتسوگواساکاوا کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے 50کروڑ ڈالرقرض کی فراہمی کا عندیہ دیدیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا ، انہوں نے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیے اےڈی بی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہرکی، انہوں نےکیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور اگلے تین سال کے لئے پاکستان کو زائد سرچارجز سے چھوٹ دینے پر اے ڈی بی کی تعریف کی دونوں فریقین نےملکی محصولات میں اضافے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیرخزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...