Home Uncategorized اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے، پاسداران انقلاب

اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے، پاسداران انقلاب

Share
Share

تہران:ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد بیان جاری کردیا اور اسے اپنا بدلہ قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہانیہ اور حسن نصراللّٰہ کا بدلہ ہے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر میزائل کا ہدف تل ابیب تھا جبکہ حملے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ تہران اور اصفہان کے آسمان پر پروجیکٹائل دیکھے گئے۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...