Home Uncategorized اسرائیل میں پولیس اہلکار کو ہلاک اور چار یہودیوں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی

اسرائیل میں پولیس اہلکار کو ہلاک اور چار یہودیوں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل میں تن تنہا مرکزی شاہراہ پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور چار یہودیوں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو وہاں سے گزرنے والے ایک کار سوار نے جوابی فائرنگ میں مار دیا تھا جس کی شناخت غزہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ نوجوان گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے سے کچھ روز قبل آیا تھا اور تب سے اسرائیل میں ہی مقیم تھا۔

غزہ کا فلسطینی نوجوان کیوں کہ اسرائیل کا رہائشی نہیں تھا اس لیے اس کا نام اور دیگر معلومات حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حکام حیران ہیں کہ یہ نوجوان کس طرح ایک سال تک خفیہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز سے اوجھل رکھنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ یہ نوجوان آج پیدل ہی ہائی وے تک پہنچا تھا اور سب سے پہلے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر دیگر گاڑیوں پر بھی گولیاں برسائی تھیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...