Home sticky post 3 افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد دہشتگردواصل جہنم

افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد دہشتگردواصل جہنم

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔موٴثر جوابی فائر نگ سے 15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، موثر جوابی کارروائی اور گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی درمیانی رات فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کْرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کر کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 دسمبر کو علی الصبح خارجیوں اور افغان طالبان نے ملکر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال بھاری ہتھیاروں سے فائر کھول دیا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، موٴثر جوابی فائر نگ سے 15 سے زائد خارجیوں اور افغان طالبان کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، موثر جوابی کارروائی اور گولا باری سے افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت سے فتنہ الخوارج کو پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین نہ استعمال کرنے کا کہا ہے، افغان طالبان فتنہ الخوارج کو کنٹرول کرنے اور ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کرنے کے بجائے ان کی مسلسل معاونت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ فتنہ الخوارج افغانستان میں پوری آزادی کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے افغان سر زمین کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...