Home Uncategorized ‎دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز

‎دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کے پہلے سورج گرہن کا آغاز

Share
Share

‎ نیویارک: سال کا پہلا سورج گرہن امریکا کی مختلف ریاست میں شروع ہوگیا۔

‎غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن آئندہ 20 برس تک دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔

‎مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا تاہم مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

‎سائنسی ذرائع کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔ امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...