Home سیاست ‎اپنے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

‎اپنے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Share
Share

‎ پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے فیصلوں کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔

‎فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم نے کہا کہ اگر کوئی سائل سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔ 31 سال کے عرصے میں 15 ہزار فیصلے دیے۔

‎جسٹس محمد ابراہیم نے کہا کہ 15 ہزار فیصلوں میں 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، ان میں بھی 279 کو عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا۔ پچھلے کچھ عرصے میں ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا۔ ہمارے قانون کے مطابق فیصلوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔

‎انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے ہیں۔ ہائی کورٹ پر دسویں نمبر کا جج تھا جب مجھے آرمی پبلک اسکول کمیشن کی انکوائری سونپی گئی۔ کمیشن کی انکوئری میں ہم نے اے پی ایس فیملیز و دیگر گواہان کے ساتھ آرمی آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔

‎چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سینئر جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس ہیں۔ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔

‎فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم نے ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیا۔ جسٹس ابراہیم بہت لوگوں کے لیے مثال ہیں۔

‎خیال رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فل کورٹ ریفرنس کی تقریب کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوئی۔

‎ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم 11 اگست 2016 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔ 1 جون 2018 کو پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بنے۔ 7 جولائی 2023 کو ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات ہوئے اور 25 اگست 2023 کو ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...