Home highlight پیٹرولیم قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے دیں گے، شہباز شریف

پیٹرولیم قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمت میں مزید کمی سے دیں گے، شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو ہرشعبے میں فائدہ پہنچے گا جس میں مزید کمی کے لیے کوشش کی جارہی ہے امید ہے کہ چند ماہ میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی واقع ہوئی ہے اس کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، تجاویز پر غور کیا جارہا ہے، جلد ایک آپشن بناکر لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک آپشن تو یہی ہے کہ آج سے چند ہفتے پہلے تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن ہم نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی بلکہ اسے پی ڈی ایل میں لے گئے تاہم ہم نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے عوض بجلی کے نرخ کم کردیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح عالمی سطح پر پیٹرول کی جو مزید قیمتیں کم ہورہی ہیں اس کے لیے ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے تاکہ اس کا بھی فائدہ بالآخر ہماری معیشت اور ہمارے عوام کو پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس قائم کی اس ٹاسک فورس نے میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...