Home Uncategorized امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے،کملا ہیرس

امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے،کملا ہیرس

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین نہیں بلکہ ایران ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کملا ہیرس نے اپنی اس بات کے ثبوت میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر گزشتہ ہفتے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی مثال بھی دی۔

کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ہاتھ امریکیوں کے خون سے رنگے ہیں۔ ہماری اولین ترجیح ہوگی کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بنے۔ ہمیں ایران کو روکنا ہوگا۔

اس موقع پر میزبان نے یہ پوچھا کہ کیا آپ چین کو ایران سے بڑا امریکا کا دشمن نہیں سمجھتیں تو کملا ہیرس نے کہا کہ نہیں۔ ہمیں ایران کی جانب توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

کملا ہیرس کا یہ بیان حیران کن ہے کیوں کہ ان کی حکومت نے 2022 میں قومی سلامتی کی طے کردہ حکمت عملی میں چین کو امریکا کا سب سے اہم جغرافیائی اور سیاسی چیلنج قرار دیا تھا۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے اور پھر لبنان تک جنگ دائرہ پھیلنے پر ایران کی شمولیت نے امریکا کو ایک نئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس لیے امریکا نے چین کے بجائے ایران کو اپنا دشمن نمبر ایک سمجھنا شروع کردیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...