Home نیوز پاکستان یونان کشتی حادثہ، جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

یونان کشتی حادثہ، جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

Share
Share

لاہور :یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل جاری ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ میتیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں جبکہ عدنان کی میت گجرات اور علی اعجاز کی میت منڈی بہاوٴ الدین روانہ کی گئی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو یونان سے 6 مزید میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی 3 میتیں لاہور ایئر پورٹ لائی گئی تھیں۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...