Home Uncategorized بولڈ “باربی لک” اداکارہ ریشم کو مہنگا پڑ گیا

بولڈ “باربی لک” اداکارہ ریشم کو مہنگا پڑ گیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اور ماڈل ریشم کا بولڈ باربی لک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آ گیا۔

ٹیلی ویژن اور سینما گھروں میں اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کا دل جیتنے والی اداکارہ ریشم کا ٹرینڈ فالو کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا، بولڈ باربی لک کے باعث مداحوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تقریباً 2 دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریشم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہیں پاکستانی معروف برانڈ کے گلابی رنگ کے بولڈ لباس زیب تن کیے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو ان کی عمر کی مناسبت سے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مداحوں کا اداکارہ کے لباس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل تک لنگر بنا رہی تھیں اور آج یہ حال ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...