Home Uncategorized ‎برطانوی بادشاہ چارلس روبصحت ، آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے

‎برطانوی بادشاہ چارلس روبصحت ، آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے

Share
Share

لندن : برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات پھر سے سرانجام دیں گے۔

شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس منگل کوکینسرسینٹرکا علامتی دورہ کریں گے اور وہ آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس موسم گرما میں جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کی میزبانی بھی کریں گے۔

قبل ازیں دورانِ علاج ملکہ کمیلا، ولی عہد شہزادہ ولیم ان کی جگہ ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ بادشاہ چارلس کے کینسر کا علاج فروری میں شروع ہوا، کینسر کی تشخیص بادشاہ چارلس کے پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی، بکنگھم پیلس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بادشاہ کس قسم کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...