Home سیاست مالی سال 25-2024 کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

مالی سال 25-2024 کے لئے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

Share
Share

کراچی: مالی سال 25-2024کے لیے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جمعہ 14 جون کی سہ پہر تین بجے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔

سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے 10 نکاتی انتخابی منشور کے تناظر میں ریلیف اقدامات بجٹ میں تجویز کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال لیے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔

بجٹ میں بے نظیر مزدور کارڈ، کسان کارڈ، معمر افراد کی بہبود کے لیے گرانٹ مختص کرنے کی تجویز ہے، تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے سکیم کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے، بلاسود قرض سکیم، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کی سکیم بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...