Home Uncategorized نگران حکومت نے’’ایکس‘‘ کی بحالی کے فیصلے کو نئی حکومت پر چھوڑدیا

نگران حکومت نے’’ایکس‘‘ کی بحالی کے فیصلے کو نئی حکومت پر چھوڑدیا

Share
Share

اسلام آباد :نگراں حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ کی بحالی کے فیصلے کو آنے والی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی خبر رساں سائٹ پر حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں ’’ایکس‘‘ کی قسمت اب آنے والی انتظامیہ طے کرے گی۔

حکومتی ذرائع نے خبر رساں سائٹ کو بتایا کہ پاکستان میں ’’ ایکس‘‘ کو بلاک کرنے کا فیصلہ پلیٹ فارم کی جانب سے مقامی ضوابط، خاص طور پر غیر قانونی مواد کی موجودگی سے نمٹنے کے لیے مبینہ طور پر عدم تعمیل کی وجہ سے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متنازع مواد کو ہٹانے کا معاملہ حل کرنے کی کچھ کوششوں کے باوجود، ایسے مواد کے صرف چھوٹے حصے سے مؤثر طریقے سے نمٹا گیا، جس کی وجہ سے حکومت کارروائی پر مجبور ہوئی۔

پاکستان میں ایکس کی مسلسل عدم دستیابی اب 12 دنوں سے زیادہ ہوچکی ہے، جس سے عوام میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن چینلز تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں خدشات جنم لے رہے ہیں۔

17 فروری کو ایکس کی ابتدائی بندش کے بعد اب ملک بھر کے صارفین 29 فروری تک پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

پی ٹی اے نے ایکس کی ممکنہ بحالی سے متعلق انکوائریاں وزارت داخلہ کو بھیج دی ہیں تاہم ابھی تک اس معاملے پر وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...