Home سیاست آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

Share
Share

پشاور: باجوڑ میں قتل ہونے والے آزادامیدوار ریحان زیب خان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ رات قتل ہونے والے حلقہ این اے 8 کے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش نے ریحان زیب خان پر حملے اور قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، بہت جلد واقعہ میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب خان جان کی بازی ہار گئے تھے،جن کی آج نماز جنازہ ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...