Home sticky post 3 میثاق جمہوریت بی بی شہید کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے،شہباز شریف

میثاق جمہوریت بی بی شہید کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔ محترمہ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنیں تھیں، میثاق جمہوریت ان کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے، ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے...

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

ریاض:سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر...