Home سیاست نگران وزیر اعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابات کی تیاریوں بارے آگاہ کیا

نگران وزیر اعظم سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، انتخابات کی تیاریوں بارے آگاہ کیا

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 8 فروری کو انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی گئی ہے، پولنگ سٹیشنز اور پولنگ سٹاف کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔

اعلامیہ کے مطابق انتخابی فہرستوں کی اپڈیشن کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے گا، اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...