Home نیوز پاکستان پاک فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ

پاک فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔

پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی۔

دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے، 40 ٹن فوڈ پیک بھی امدادی سامان کا حصہ ہیں، کھیپ میں 10.8 ٹن ادویات اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس بھی شامل ہیں۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے، پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...