Home Uncategorized شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا

شہری واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر عدالت پہنچ گیا

Share
Share

یوگنڈا: افریقی ملک یوگنڈا میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ایک شہری نے مقامی عدالت سے رجوع کر لیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ بھی دے دیا۔

یوگنڈا کی مکیندے چیف مجسٹریٹ کورٹس کے سینئر مجسٹریٹ گریڈ ون نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمنز کو متاثرہ شہری کو گروپ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم پر واٹس ایپ گروپ ایڈمنز نے نکالے گئے بیتوا بابو ہربرٹ نامی شہری کو نہ صرف اس گروپ میں دوبارہ شامل کر لیا بلکہ اسے ’BUYANJA MY ROOTS‘ نامی واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن بھی بنا دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بعد گروپ کے تمام ممبران لیفٹ ہوگئے اور یوں شہری اس گروپ کا واحد ممبر اور ایڈمن رہ گیا۔

رپورٹس کے مطابق تمام لوگوں نے کوئی دوسرا واٹس ایپ گروپ بنا لیا ہے اور اکیلا گروپ ایڈمن اب اس حرکت پر پھر پریشان ہے اور دوبارہ عدالتی چارہ جوئی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...