Home sticky post 4 شہرقائد دھرنوں کا شہر بن گیا ،کراچی میں 10 مقامات کے علاوہ آج مزید 60 جگہوں پر دھرنوں کا اعلان

شہرقائد دھرنوں کا شہر بن گیا ،کراچی میں 10 مقامات کے علاوہ آج مزید 60 جگہوں پر دھرنوں کا اعلان

Share
Share

کراچی:شہرقائد دھرنوں کا شہر بن گیا ہے، مذہبی جماعت کے 10 مقامات پر گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنے ابھی ختم بھی نہیں ہوئے کہ ایک اور مذہبی جماعت نے آج 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں 10 مختلف مقامات پر پہلے ہی گزشتہ کئی روز سے ایک مذہبی جماعت کے دھرنے جاری ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مرکزی دھرنا ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے مقام پر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر دھرنے کامران چورنگی، جوہر موڑ، ابو الحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی، یونیورسٹی روڈ (میٹرو شاپنگ سینٹر سے نیپا تک)، شمس الدین عظیمی روڈ، انچولی (شاہراہ پاکستان)، نواب صدیق علی خان روڈ (ناظم آباد نمبر 1 سے ناظم آباد نمبر 2)، اور شاہراہ پاکستان (عائشہ منزل چورنگی) پر جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنوں کے اطراف کئی سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ سڑکوں پر ٹریفک ایک ٹریک پر رواں دواں ہے، جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک کا دباوٴ بڑھ گیا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں یا متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

ادھر حکومت سندھ اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی وفد نے دھرنوں کو ایک مقام پر یکجا کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر مذہبی جماعت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد حکومتی وفد کو آگاہ کریں گے۔جبکہ ایک اور مذہبی جماعت نے کراچی میں آج 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ٹریفک اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹریفک پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور ضروری صورت میں متبادل راستے اختیار کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...