Home Uncategorized نوجوان خاتون کا 16سالہ سے کچھ بھی نہ کھانے پینے کادعوی

نوجوان خاتون کا 16سالہ سے کچھ بھی نہ کھانے پینے کادعوی

Share
Share

ادیس ابابا: ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون اپنے ناقابل یقین دعوے کی وجہ سے کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس نے 16 سال سے کچھ کھایا پیا نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملوورک امباوٴ نامی 26 سالہ ایتھوپین خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ ہیں۔

اگرچہ ایک عام انسان بغیر کھائے پیئے ایک ماہ بھی زندہ نہیں رہ سکتا لیکن ملوورک کا دعویٰ ہے 10 سال کی عمر میں اچانک ایک دن اس کی بھوک ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے ا?ج تک اس نے کچھ نہیں کھایا پیا ہے۔
کھانے پینے کو بلکل ترک کردینے کے باوجود ملوورک ایک عام زندگی گزار رہی ہیں۔ انکی صحت بھی اچھی ہے اور وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کو بھی بغیر کسی تکلیف کے انجام دے رہی ہیں جس میں دوسروں کے لیے کھانا پکانا بھی شامل ہیں۔

نوجوان خاتون کے ایتھوپیا میں کئی میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ان کے دعوے کو نہ ہی جھٹلایا جاسکا ہے اور نہ اس کی تصدیق ہوپائی ہے تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ معائنے کے وقت خاتون کی آنتوں میں کھانے کے کوئی آثار نہیں پائے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...