Home نیوز پاکستان مسابقتی کمیشن نے اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی

مسابقتی کمیشن نے اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سیفائر اور مائنڈ بریج کو اوچ پاور کے دونوں پلانٹ خریدنے کی منظوری دے دی۔

کمپیٹشن کمیشن نے سیفائر فائبر لمیٹڈ اور مائنڈ بریج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اوچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے دونوں پاور پلانٹ کے سو فیصد حصص مشترکہ طور خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

دونوں کمپنیاں،دونوں پاور پلانٹ میں پچاس پچاس فیصد کی حصہ دار ہوں گی، یہ ٹرانزیکشن خرید و فروخت کے معاہدے کے تحت طے پائی جس کے تحت تینوں کمپنیاں،اوچ پاور ون پرائیوٹ لمیٹڈ، اوچ پاور ٹو پرائیویٹ لمیٹڈ اور انٹر نیشنل اوچ ہولڈنگ پرائیٹ لمیٹڈ کے سو فیصد حصص، سیفائر فائبر اور مائنڈ بریج پرائیوٹ لمیٹڈ کو منتقل ہو جائیں گے۔

سیفائر اور مائنڈ برج اب اُچ پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اُچ II پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 50 فیصد شیئرہولڈنگ کے مالک ہوں گے، سیفائر فائبرز ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جواپنی ذیلی کمپنی سیفائرالیکٹرک کمپنی کے ذریعے ٹیکسٹائل اور بجلی کی پیداوار کے کاروبار سے منسلک ہے۔ جبکہ مائنڈ بریج، انفرمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو کہ اب اس حصول سے پاورجنریشن سیکٹرمیں داخل ہوگی۔ اُچ پاور ون اور اُچ پاورٹو، گیس سے بجلی کی جنریشن کرنے والے پلانٹ ہیں۔

کمپٹیشن کمیشن کے جائزے کے مُطابق اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ٹرانزیکشن تھرمل پاور جنریشن اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر کے شعبے میں کمپٹیشن پر اثر انداز نہیں ہوگا، اس لیے اس کے حصول کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...