Home تازہ ترین آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا

آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا اور نوٹس اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے۔
بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا از خود نوٹس دونوں نمٹا دیئے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...